8 اکتوبر 2012 - 20:30

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے خلاف لگائي گئي آگ کو بھڑکانے میں شریک نہیں ہوگا ۔

ابنا: عراق کے وزیر اعظم نے جو روس کے دورے پر ہیں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائيل یوگ دانف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جو حکومتیں عراق میں انتھا پسندی پھیلانے کی ذمہ دار ہیں انہیں شکست ہوئي ہے لیکن وہ اپنی سازشوں سے دستبردار نہیں ہوئي ہیں ۔ نوری مالکی نے کہا کہ ہم ملکوں میں مداخلت کے سراسرمخالف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عراق اب دنیا کے مختلف ملکوں سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عراق اپنی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے طاقتور فوج بنانے پر یقین رکھتا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کل ، کرملین میں ملاقات کریں گے ۔ نوری المالکی ایک اعلی رتبہ وفد کے ساتھ روس کے دورے پر گئے ہیں۔   ...../169